رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ۸ اگست یوم صحافی کے موقع پر گذشتہ برس حضرت آیت الله جوادی آملی سے صحافیوں اور رپورٹرس کی ہونے والی ملاقات میں آپ کی تقریر کا خلاصہ قارئین کے پیش خدمت ہے ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس ملاقات میں یہ کہتے ہوئے کہ صحافیوں اور رپورٹرس کے اندر ملکوتی روح موجود ہے کہا: ایک خبر کی سچائی ہے اور ایک صحافی کی سچائی ہے ، کہ جس طرح کبھی خبر جھوٹی ہوتی ہے اور کبھی مخبر جھوٹا ہوتا ہے ۔
قرآن کریم کے برجستہ مفسر نے سچائی کو تذکیہ نفس اورعالمانہ تحقیق کا نتیجہ جانا اور کہا: سب سے پہلے ہمیں سچّا ہونا چاہئے کہ جو تہذیب نفس کا محتاج ہے اور پھر محقق ہونا چاہئے ، ہمیں خبروں کو صحیح اور اصلی منبع سے حاصل کرنا چاہئے تاکہ خبر کی سچّائی ثابت رہے ، البتہ صحافی کی صداقت کو مسجدوں اور امام بارگاہوں میں تلاش کرنا چاہئے کیوں کہ بہت سے صحافی اور رپورٹرس قابل خرید و فروخت ہیں ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے کہا: صداقت صحافیوں کا بہترین سرمایہ ہے اور سچائی حق و باطل کے درمیان میڈیا کی جنگ میں پیروزی و کامیابی راز ہے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۸